دوکروڑ بچوں کا اسکول نہ جانا المیہ ہے: پاکستانی وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم نے بنیادی تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد کا ذکر ہے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک المیہ قرار دیا ہے۔
احساس تعلیمی وظائف پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کہنا تھا کہ دوکروڑ بچوں کا اسکول نہ جانا بہت بڑا المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کو اہمیت نہیں دی اور خاص کر لڑکیوں کی تعلیم کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہمارا اتنا بڑا اثاثہ ضائع ہو رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ خاتون، ایک مرد سے زیادہ معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے کیوں کہ وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور تربیت کے ساتھ ساتھ گھر کا نظام بھی چلاتی ہے۔.
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ احساس تعلیمی وظائف پروگرام میں لڑکیوں کو زیادہ مراعات دی گئی ہیں، لڑکوں کے لیے تعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار روپئے جبکہ لڑکیوں کے لیےدو ہزار روپئے ہے۔ عمران خان نے مغربی ملکوں میں پائے جانے والے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ پاکستانی لوگ لڑکیوں کو تعلیم نہیں دلانا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں، ملک کا ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں والدین اپنی بیٹیوں کو تعلیم نہ دلوانا چاہیں۔