Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۴ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اٹھارہ سال بعد پاکستان کا دورہ

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اٹھارہ سال کے بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سن دوہزار تین کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار پاکستان آئی ہے ۔ اس سے پہلے سن دوہزار دو میں کراچی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ہوٹل کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں چودہ افراد کی ہلاکت کے بعد ٹیم واپس لوٹ گئی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک روزہ میچ راولپنڈی میں اور تمام ٹی ٹوئنٹی میچ لاھور میں کھیلے جائیں گے۔

آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر اس سیریز کو عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔البتہ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کو اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور ٹیم کی قیادت بھی مستقل کپتان کین ولیمسن کی جگہ ٹام لیتھم کر ر ہے ہیں۔

ٹیگس