Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • بلوچستان، ایف سی کی گاڑی بم کی زد میں آگئی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں چار سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایف سی اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے جب ان کی گاڑی سفر باش کے علاقے میں پہلے سے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

اس دھماکے میں چار سیکورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ ایف سی کے دو افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی اخبار کے مطابق، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی یا بی ایل اے نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اس سے پہلے جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع آواران میں ہونے والے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور رواں برس شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

ٹیگس