Sep ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • سی پیک پر کورونا کا اثر

کورونا وائرس نے جہاں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کو نقصان پہنچایا ہے وہیں اس نے عالمی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 600 کے وی مٹیاری تالاہور ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب اسی رفتار سے منصوبے تکمیل کی جانب ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے 2018 سے شروع ہونے والے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ ٹرانسمیشن لائن جدید خطوط پر استوار کی گئی ہے اور اس میں لائن لاسز محض 4 فیصد ہیں، ا ب تک لائن لاسز 17 فیصد ہیں۔

ٹیگس