Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان مختلف میدانوں میں مل کر کام کریں گے: جنرل باقری

ایران اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے نتائج بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے میں انیٹلیجنس تعاون بڑھانے کے ساتھ ہی مسقبل میں مشترکہ بحری جنگی مشقوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی مسلح افوج کے سربراہ جنرل محمد باقری کا چار روزہ دورہ پاکستان جمعے کی شام ختم ہو گیا۔
جنرل محمد باقری نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں عالم اسلام کے درمیان پاکستان کی خاص اہمیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طولانی مشترکہ سرحدوں کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کی اقوام کی دلچسپی کے امور بھی مشترک ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مشترکہ سرحدوں کو کنٹرول کرنے، منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ روکنے اور سرحدوں پر بدامنی کے عوامل کو ناکام بنانے کے لئے دونوں ملکوں نے بہت کام کیا ہے۔
جنرل محمد باقری نے پاکستان کے سیول اور فوجی حکام سے اپنی ملاقاتوں اور مذاکرات کو مفید بتایا اور کہا کہ سرحدوں پر امن و سلامتی کی برقراری میں ایران اور پاکستان کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ٹیگس