Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • انصاف کو عام کئے بغیر خوشحالی اور جمہوریت کا قیام ممکن نہیں: عمران خان

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے جمہوریت اور خوشحالی کے لئے، انصاف اور قانون کی حکمرانی پر زور دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو اسلام آباد میں رحمت للعالمین کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب میں کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک میں صحیح جمہوریت اور خوشحالی نہیں آسکتی ۔
انھوں نے کہا کہ وہ جب تک زندہ ہیں، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لئے جنگ لڑتے رہیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں پر نشانے لگاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بقول ان کے عوام کا پیسہ چوری کرنے والا، پارلیمنٹ تو کیا میڈیا میں منھ نہیں دکھا سکتا لیکن پاکستان میں پناما کیس میں بقول ان کے کس طرح جھوٹ بولے گئے۔
انھوں نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے عزم کا ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مدینے کی ریاست نے لوگوں کو انصاف دیا اور ان کی بنیادی ضرورتیں پوری کیں۔
عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹیگس