پاکستان ایران سے تفتان سرحد پر مصنوعات کے حمل و نقل کے عمل میں آسانی کا خواہشمند
Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
پاکستان ایران کی تفتان سرحد سے اشیاء کے حمل و نقل کے عمل کے آسان ہونے کا خواہشمند ہے۔
پاکستان کی وزارت تجارت تفتان سرحد سے اشیاء کے حمل و نقل کے عمل کے آسان ہونے کی خواہشمند ہے تاکہ اپنے ملک کی مصنوعات کو مرکزی ایشیا کو ملکوں جمہوریہ آذربائیجان، عراق اور ترکی آسانی سے برآمد کر سکے۔
اسی وجہہ سے پاکستان کی قومی تجارتی شورا کے اجلاس میں آذربائیجان اور مرکزی ایشیائی ملکوں کو پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات میں ایران کے کردار کو بہت اہم بتایا گیا۔
اس وقت پاکستانی تاجروں کو اپنی مصنوعات کو ایران کے راستے مذکورہ ممالک تک برآمد کرنے کے لئے سرحد پر پہنچنے کے بعد اپنے ٹرکوں سے نکال کے ایرانی ٹرکوں میں لوڈ کرنا پڑتا ہے۔