Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • شاہ محمود قریشی، وزیر خارجہ پاکستان (فائل فوٹو)
    شاہ محمود قریشی، وزیر خارجہ پاکستان (فائل فوٹو)

پاکستان کے وزیر خارجہ نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فوقیت دیں اور اپنے رویے سے یہ کوشش کریں کہ عالمی برادری ان کو تسلیم کر لے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی برادری کے لئے یہ ثابت کریں کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

انہوں نے افغانستان میں سیاسی و سیکورٹی استحکام کے لئے ایران، روس، چین اور پاکستان کی کوششوں کو طالبان کے لئے اہم موقع قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک روزہ دورہ کابل میں طالبان حکام کے ساتھ ملاقتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کو عالمی برادری کی سیکورٹی پر مسائل تشویش کو دور اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہو گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں کے منظم ہونے پر پاکستان کو تشویش لاحق ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل اور انسانی و خواتین کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھ کے عالمی برادری سے خود کو تسلیم کرانے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

ٹیگس