Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • آئی ایس ائی کے سربراہ کی تقرری کے معاملے میں وزیر اعظم عمران خان کی اپنے موقف سے پسپائی

پاکستان میں آئی ایس ائی کے سربراہ کی تقرری کے معاملے میں تعطل اس وقت ختم ہوگیا جب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرلی۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں منگل کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ رپورٹوں کے مطابق پہلے یہ ملاقات پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان علیحدگی میں ہوئی اور بعد میں آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ جنرل فیض حمید بھی شامل ہوگئے۔

اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم ہاؤس نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لفیٹیننٹ جنرل ندیم انجم بیس نومبر دو ہزار اکیس سے آئی ایس آئی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل فیض حمید کو ان کے عہدے پر باقی رکھنا چاہتے تھے۔

ٹیگس