Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اپنی چوتھی کامیابی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے چوتھے میچ میں نمیبیا کو شکست دے دی۔

اس سے قبل پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہندوستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے چکی ہے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے سپر بارہ راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اننگ کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا اور محمد رضوان کو رن بنانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

دس اووروں تک پاکستان کے رنوں کی رفتار دھیمی رہی تاہم اسکے بعد دونوں اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ رن  بنائے اور سینچری تک دونوں اوپنر پچ پر ڈٹے رہے۔ اننگ کے آخری اوور میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چوبیس رن اسکور کئے اور یوں پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر نمیبیا کو ایک سو نوے رن کا ٹارگٹ دیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نمیبیا نے پیٹنگ کی شروع کی مگر وہ منزل تک پہنچنے میں ناکام رہی اور وہ اپنے پانچ وکٹ کے نقصان پر کل ایک سو چوالیس رن ہی بنا سکی۔ اس طرح یہ میچ بھی پاکستان نے با آسانی اپنے نام کر لیا۔  نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویسے نے سب سے زیادہ تینتالیس رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

مین آف دا میچ محمد رضوان کو قرار دیا گیا جنہوں نے پچاس گیندوں پر چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے اناسی رنز بنائے۔

ٹیگس