Nov ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  •  افغانستان میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں: شیخ رشید

پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا اس پر آج بھی قائم ہوں۔

راولپنڈی کے ڈھوک منگٹال میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں عبدالقدیر خان بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، وہاں 15 روز بعد سردی آ رہی ہے، مسلمان کے پڑوس میں بچے بھوک سے مریں تو مسلمان سو نہیں سکتا، ہمیں افغان عوام کی مدد کرنا ہو گی، افغانستان کے اثرات براہِ راست پاکستان پر پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کا حامی ہوں، تمام لوگوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں، میں پہلے دن سے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا، میں خون ریزی یا خون خرابے کا حامی نہیں۔

شیخ رشید نے ٹی ایل پی سے ہوئے معاہدے سے متعلق کہا کہ جب لفافہ کھلے گا، اس میں کیا معاہدہ ہوا ہے، سامنے آ جائے گا، میں حلفیہ کہتا ہوں مجھے نہیں پتہ کہ کیا معاہدہ ہوا۔

ٹیگس