Nov ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • پی ڈی ایم کا کراچی میں جلسہ، حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد پی ڈی ایم نے سنیچر کو کراچی میں جلسہ کیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ کراچی سے شروع ہونے والی ریلی اسلام آباد پہنچے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حکمراں ہوا میں اڑ کے اقتدار میں پہنچے ہیں اس لئے انہیں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کے سامنے ایک فرضی دنیا پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکمرانوں سے پاکستان کو نجات نہیں دلائی گئی تو بقول ان کے ملک کی بقا کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی کے بعد سترہ نومبر کو کوئٹہ اور بیس نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے کراچی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات کا انعقاد ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف طبیعت کی خرابی کی وجہ سے پی ڈی ایم کی کراچی ریلی میں شریک نہیں ہوئے۔

ٹیگس