Nov ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بعض علاقوں میں نماز جمعہ ادا کرنے میں درپیش رکاوٹوں پر پاکستان کا رد عمل

ہندوستان میں ان دنوں بعض جگہوں پر مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے میں درپیش مشکلات پر پاکستان کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان نے ہندوستان میں مسجدوں پر حملے اور صوبے ہریانہ میں کچھ مقامات میں مسلمانوں کو جمعہ کی نماز پڑھنے میں درپیش رکاوٹوں کی مذمت کی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں ہندوستان کے ہریانہ اور اتر پردیش صوبوں میں مسلمانوں کی مسجدوں کو نقصان پہونچانے کی کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسی طرح پاکستانی دفتر خارجہ نے ہریانہ میں کچھ جگہوں پر نماز جمعہ کی ادائگی میں درپیش مشکلوں اور مسجدوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی ہتک حرمت کی طرف اشارتا ذکر کے ساتھ آیا ہے کہ ہندو انتہاء پسند گروہوں کی طرف سے مسجدوں کی بے احترامی ایک اشتعال انگیز و غیر قانونی حرکت ہے۔

ٹیگس