Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • حکومت پاکستان نے ٹی ٹی پی کے 100 دہشت گردوں کو رہا کردیا

حکومت پاکستان نے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے کم سے کم سو کارکنوں کو رہا کردیا ہے۔

 پاکستان میں اعلی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افراد کی رہائی  حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان سمجھوتے کے حصول اور امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی غرض سے انجام پائی ہے۔ ایک اور سیکورٹی ذریعے کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے سو دہشت گردوں کو اس گروہ کی درخواست پر نہیں بلکہ نیک نیتی کے اظہار کے طور پر رہا کیا گیا ہے۔
 ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافے کا اصل ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان، افغان طالبان کی طرح پاکستان میں اپنا من پسند شرعی نظام نافذ کرنے کی خواہاں ہے۔
 پاکستان پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ سال ملک میں کم سے کم پچانوے دہشت گردانہ حملے کیے تھے جن میں ایک سو چالیس افراد مارے گئے  ہیں۔

 

ٹیگس