شام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستان کی دلچسپی
Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں شام کے وزیر تعلیم دارم طباع سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ پاکستان، شام کے ساتھ تمام شعبوں میں دوجانبہ تعلقات کے فروغ اور استحکام میں دلچسپی رکھتا ہے۔
پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور شام کے مابین ثقافتی اور مذہبی اشتراکات پائے جاتے ہیں۔
عارف علوی نے دمشق میں پاکستان کے بین الاقوامی اسکول کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی معیار کے مطابق شام کے طلباء و طالبات کو تعلیمی خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔