Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان نے بارہ سال سے کم عمر کی عالمی ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے بارہ سال سے کم عمر کی عالمی ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

بارہ سال سے کم عمر کی عالمی ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کامقابلہ میزبان قزاقستان سے ہوا ۔
پاکستان کی بارہ سال سے کم عمر کی ٹینس ٹیم نے فائنل میں میزبان قزاقستان کو دو ایک سے شکست دے دی۔
پاکستان کے حمزہ رومان نے سنگلز، اور پھر حمزہ اور ابوبکر طلحہ نے ڈبلز میں پاکستان کو یہ جیت دلوائی۔
اس سے قبل پاکستان کی بارہ سال سے کم عمر کی ٹینس ٹیم نے عالمی چیپمئن شپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

 

ٹیگس