اسلام آباد کی میزبانی میں افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس
Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
او آئی سی نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان میں اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لئے او۔ آئی۔ سی وزرا خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان، اسلامی تعاون تنظیم کا بانی رکن ہے اور او۔ آئی۔ سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، انہیں فوری اور مسلسل مدد فراہم کرنا ہوگی اور افغانستان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ رابطے جاری رکھنے ہوں گے۔