Dec ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • او میکرون پاکستان بھی پہنچ گیا

دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہوگیا۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال نے خاتون میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کردی ہے، اسپتال سے متاثرہ مریض کی ٹریول ہسٹری معلوم کررہے ہیں، خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کراچی میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ مریضہ میں وائرس کی علامات سے لگ رہا ہے کہ یہ اومیکرون ہے۔

اومیکرون وائرس کی صورتِ حال کے حوالے سے جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں اومیکرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک اسٹڈی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکہ میں کورونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔

ٹیگس