کراچی میں زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکے، مرنے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی
کراچی میں زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیرِ زمین سیوریج لائن میں سنیچر کو دو دھماکے ہوئے ۔ پہلے دھماکے میں کم سے کم چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔دھماکے سے زیر زمین سیوریج لائن کے اوپر قائم ایک نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
دوسرا دھماکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ہوا جس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ سیوریج لائن میں گیس کے اخراج سے ہوا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک کار اڑکے دور جا گری۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹائے جانے کی کارروائی کے دوران نالے میں ایک اور دھماکہ ہواجس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی پولیس نے اس واقعے میں کسی تخریب کاری یا دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔