پاکستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں چار فوجیوں سمیت چھے افراد کے مارے گئے
Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
پاکستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں چار فوجیوں سمیت چھے افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد، سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، فوج نے اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں ایک دہشت گرد گرفتار ہوا جس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبالے میں چار فوجی جوان بھی مارے گئے۔