عمران خان کا اعتراف, آئی ایم ایف کے شرطوں کو ماننے سے عوام پر بوجھ پڑتا ہے
پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے سے عوام پر دباؤ بڑھتا ہے۔
عمران خان نے اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جب بھی جاتے ہیں، مجبوری میں جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قرض لینے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط ماننی پڑتی ہیں جس کا بوجھ عوام پر پڑتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ حکومت اور عوام ایک ہی سمت میں چلیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر معیشت درست نہ ہو تو آپ خود کو زیادہ عرصے تک محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کچھ عرصے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے تو ہماری سیکورٹی متاثر ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس آخری مرحلے میں اس وقت جاتے ہیں جب مدد کرنے والا، وہ آخری ادارہ رہ جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایف سب سے سستا قرض دیتا ہے لیکن ہمیں اس کی شرائط ماننی پڑتی ہیں۔