Jan ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ افغانستان ملتوی

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ سفغانستان ملتوی ہو گیا ہے۔

کابل میں پاکستان کے سفارت خانے نے اس دورے کے ملتوی ہونے کی خبر دی ہے۔

کابل میں پاکستان کے سفارتخانے نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا دو روزہ کابل دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ وہ منگل کے روز افغانستان کا دورہ کرنے والے تھے۔

پاکستانی سفارتخانے نے اس دورے کے ملتونی ہونے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں، بس اتنا کہا کہ معید یوسف 26 جنوری کو کابل کا دورہ کریں گے۔

اس سے پہلے ڈان نیوز نے پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ اس دورے کا ہدف افغانستان کی مختلف میدانوں میں انسان دوستانہ، اقتصادی اور ترقی کی ضرورتوں کا جائزہ لینا ہے اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کا بڑا حصہ میڈیکل، اعلی تعلیم، انسان دوستانہ امداد اور تجارتی روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہوگا۔

 

 

ٹیگس