Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے عوام کی مدد کی جائے، عالمی برادری سے عمران خان کی اپیل

پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے افغانستان کے عوام کی فوری طور پر مدد کرنے کی اپیل کی۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ بحران کا شکار ملک افغانستان کی مدد کی جائے اور افغانستان کے عوام کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے منظور ہونے والی قرارداد کے بعد یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کریں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اس سے قبل بھی افغانستان میں انسانی المیہ رونما ہونے پر خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے افغانستان کے عوام کی مدد کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد امریکہ اور بعض دیگر ممالک نے افغانستان کے اثاثے منجمد کئے جس کی وجہ سے اس ملک کی اقتصادی صورتحال خراب ہو گئی۔

ٹیگس