Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ افغانستان

پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کابل کے دورے پر ہیں۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ  آج کابل کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ طالبان کی عبوری حکومت کے حکام سے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص سیکورٹی مسائل پر گفتگو کریں گے.

یہ دورہ ایسے حالات میں انجام پایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی باڑ کو لے کر کشیدگی جاری ہے اور طالبان نے اس باڑھ کو اکھاڑ دیا ہے جو پاکستان مشترکہ سرحدوں پر نصب کر رہا ہے۔ تاہم پاکستان اور طالبان حکام نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ موضوع دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سرحدی باڑھ کی تنصیب کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں طالبان کے ساتھ کچھ اختلافات ہیں جو سفارتی طریقوں سے حل ہو جائیں گے۔

 پاکستان نے دو ہزار سترہ میں افغانستان سے ملحق اپنی سرحدوں پر باڑھ لگانا شروع کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مشترکہ سرحدوں پر باڑھ کی تنصیب کا تقریبا نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد نے پاکستانی وفد کے دورہ کابل کا مقصد انساندوستانہ امداد کی فراہمی کے سلسلے میں تعاون  بتایا ہے۔

ٹیگس