Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے درمیان تجارت و سیاحت کے فروغ کا سلسلہ جاری

خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران و پاکستان کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے زیارتی اور سیاحتی ٹور پر آنے والے پاکستانی بائیکرز کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس کا کہنا تھا کہ سیاحت اور تجارت کے فروغ کے جتنے مواقع ایران اور پاکستان کے درمیان موجود ہیں کسی اور کے درمیان نہیں۔

انہوں نے پاکستانی تاجروں سے ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی اپیل کی اور کہا ہم ان کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جعفر روسناس نے کہا کہ ایران آج بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے جہاں اشیائے صرف انتہائی سستے داموں پر دستیاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص لاہور کے تاجروں کو ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے آگے آنا چاہئے۔

لاہور کے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کو ایران میں تجارت کے لئے ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر ایران کے کونسلر جنرل محمد ناظری کے علاہ بعض پاکستانی عہدیدار بھی موجود تھے۔

ٹیگس