Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے متضاد دعوے

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج یہ فیصلہ چودھری برادران کو کرنا ہے کہ انہیں عوام میں رہنا ہے یا اقتدار میں، تاہم اگر چوہدری برادران نے ساتھ نہ دیا تب بھی تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیر بھی آ جائے گی۔

ادھر پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں وہ سب وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی لاہور میں حکومتی اتحادی چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی جو 30 منٹ سے زائد تک جاری رہی۔

ٹیگس