Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں گذشتہ ہفتے جمعرات کو شمال مغربی پاکستان کے پابی علاقے میں شروع ہوئی تھیں۔ اعلان کے مطابق ان فوجی مشقوں کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس نے رپورٹ دی ہے کہ یہ فوجی مشقیں سعودی عرب اور پاکستان کی بری فوج نے انجام دیں تاکہ اپنے مضبوط تاریخی رشتوں کا مظاہرہ کریں۔

 یہ فوجی مشقیں ایسی حالت میں منعقد ہوئی ہیں کہ حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب نے بارہا اسلام آباد پر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دباؤ ڈالا ہے لیکن پاکستان نے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر زور دیا ہے۔

 چند سال قبل حکومت پاکستان نے فوج کے سابق کمانڈر جنرل راحیل شریف کو یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کی مدد کے لئے بھیجا گیا تھا جس پر پاکستان کے عوام نے شدید احتجاج کیا۔

ٹیگس