پشاور کے شہداء سے کشمیری عوام کا اظہار یکجہتی+ تصاویر
Mar ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پشاور کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا۔
پاکستان کے شہر پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار میں واقع شیعہ جامع مسجد میں خودکش دھماکے میں 57 افراد شہید اور 129 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کچھ دن قبل پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے سیکورٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔
کشمیر میں ہونے والے کینڈل مارچ میں چھوٹے بڑی سبھی عمر کے افراد شامل تھے۔
انہوں نے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پرمظاہرے میں شامل ایک شخص نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پوری دنیا میں شیعوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔