Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • سانحہ پشاور کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کا دعوی

سانحہ پشاور کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ سانحہ پشاور سے متعلق تحقیقات میں جس میں 63 نمازی شہید ہوگئے تھے اہم پیشرفت ہوئی ہے - پولیس ذرا‏ئع نے دعوی کیا ہے کہ ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور اس کی تصویر کی حاصل کرلی گئی ہے - مبینہ دہشتگرد کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ہے جبکہ خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی ۔ اس سے پہلے غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ خودکش دہشت گرد کا نام حبیب الکابلی تھا اور اس کا تعلق داعش سے تھا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ نیٹ ورک کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں -

سانحہ پشاور کے خلاف پاکستان اور دیگر ملکوں میں بدستور غم و غصہ پایا جارہا ہے اور احتجاج کیا جارہا ہے ۔ اتوار کو پورے پاکستان میں سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پرنکل کر دہشت گردی اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس