Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کو تنہا کرنے کی یورپی کوشش غلطی ہے، مشیر قومی سلامتی

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ روس کے بہانے اسلام آباد کو تنہا کرنے کی یورپی کوشش کو غلطی قرار دیا ہے۔

مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق پاکستان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم یورپ کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے، اپنی سلامتی سے متعلق پالیسیاں بنانے میں پوری طرح آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ روس کو بنیاد بنا کر، پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی یورپی کوششیں غلط ہی نہیں بلکہ ناقابل قبول بھی ہیں۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دنیا نے اپنا کردار بخوبی ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر دوغلی پالیسی اپنانے کا الزام لگانا، زمینی حقائق کے منافی ہے۔ مغربی ممالک جو اس سے پہلے طالبان کی ہمہ گیر حمایت کے بہانے پاکستان کی سرزنش کرتے رہے ہیں، جنگ یوکرین کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر کھلی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مغربی ملکوں کا خیال ہے کہ پاکستان کو روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے بجائے، یوکرین کے خلاف روسی اقدامات کی مذمت کرنا چاہیے۔

ٹیگس