Mar ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • میزائل فائرنگ کا معاملہ، پاکستان نے ہندوستان سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے اپنی سرزمین پر میزائل گرنے کے واقعے پر ہندوستان سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس کا ایک میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے غیر اختیاری طور پر فائر ہو گا تھا جو پاکستان کی سرحدوں کے اندر جا گرا۔

نئی دہلی نے اس معاملے کی داخلی طور پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جسے ماننے سے پاکستان نے صاف انکار کر دیا ہے۔ پاکستان نے اس معاملے میں بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ اس طرح کے حساس معاملے میں ہندوستانی حکومت کا  بس اتنا کہہ دینا کافی نہیں ہے، پاکستان اس واقعے کی سچائی کو سامنے لانے کے لئے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی وزارت دفاع نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ نو مارچ کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہو گیا تھا جس کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے اور اسکی تحقیقات کے لئے ایک اعلی سطحی کورٹ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ٹیگس