Mar ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں عالمی طاقتوں کی مداخلت کی اصل وجہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی آئی ہیں اور تحریک عدم اعتماد بھی انکی سابقہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی، ذرائع کے مطابق شرکاء کو خفیہ خط کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصد خط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے، خط میں دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے خط سب سے بڑے ادارے کے سربراہ چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کے پیش نظر خط زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے، 7 مارچ کو ہمیں خط موصول ہوا، خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے، جیسے ہی ہمیں خط ملا، تحریک عدم اعتماد فورا پیش ہوگئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی آئی ہیں، میں نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے فوراً بعد امریکہ اور دیگر سامراج ممالک کی پروردہ سول و فوجی بیوروکریسی کے گٹھ جوڑ سے جمہوری عدم استحکام کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے۔

ٹیگس