Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دن رات کا ایک روزہ میچ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر تین سو اڑتالیس رن بنائے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے مہمان ٹیم کا پہلا وکٹ پہلے ہی اوور میں حاصل کر لیا اور فاسٹ بولر شاہین شاہ نے میچ کے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر آسٹریلوی کپتان آرون فنچ کو آؤٹ کر دیا۔

مگر بعد کے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا خاص طور سے میک ڈرمٹ نے چار چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی اور ٹریوس ہیڈ نے نواسی رن بنائے۔ اس طرح آسٹریلیا نے مجموعی طور پر آٹھ وکٹ کے نقصان پر تین سو اڑتالیس رن بنائے اور میچ جیتنے کے لئے تین سو انچاس رن کا سخت ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹ لئے جبکہ محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

ٹیگس