پاکستان: اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے سات بجے سنائے جانے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی عدالتی کارروائی مکمل ہوگئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بات نظرآ رہی ہے کہ رولنگ غلط ہے، دیکھنا ہے اب اس سے آگے کیا ہوگا، قومی مفاد کو بھی ہم نے دیکھنا ہے، قومی اسمبلی بحال ہوگی تو بھی ملک میں استحکام نہیں ہوگا، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، اپوزیشن بھی استحکام کا کہتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کررہی ہے۔