Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • فوج، ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، پاکستانی فوج

پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔

پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل بابر افتخار نے ملک کے حالیہ سیاسی بحران میں فوج کی کسی بھی طرح کی مداخلت کو مسترد کیا ہے۔ یو نیوز کے مطابق، جنرل بابر افتخار نے جمعرات کے روز کہا کہ فوج ملک کے سیاسی بحران میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کرے گی۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کا یہ بیان ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی فوج نے ملک کے مختلف دور میں سیاسی بساط پر ہمیشہ فیصلہ کن رول ادا کیا ہے اور سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں پاکستانی آرمی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

10 اپریل کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد عمران خان کو وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹنا پڑا۔ عمران خان کا روس اور یوکرین کے تعلق سے موقف امریکہ کو پسند نہیں آیا جس پر امریکیوں نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی مبینہ دھمکی دی تھی۔ عمران خان کا ماننا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے حزب اختلاف کے ذریعے اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

ٹیگس