Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی، جس کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہیں گی۔

اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا تھا اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے اور دیگر مصنوعات کی قیمت میں 50 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی، اگر ہم قیمتیں بڑھاتے تو مہنگائی کا ایک پہاڑعوام پر ٹوٹ پڑھتا اور عوام ہمیں بد دعائیں دینا شروع کردیتے، اس لیے ہم نے اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو کیا معلوم کہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا چکر چلایا تاکہ عوام ہم پر تنقید کریں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے چند روز بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 120 روپے فی لیٹر تک غیر معمولی اضافے کی تجویز پیش تھی۔

ٹیگس