پاکستان کے وزیر اعظم کا ہندوستانی ہم منصب کے نام خط
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہندوستان کے ساتھ کشمیر سمیت سبھی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے اس خط میں مسئلہ کشمیر سمیت دو طرفہ مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے نام خط میں لکھا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے۔
پاکستانی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک خط ارسال کرکے مبارکباد پیش کی تھی جس کے جواب میں شہباز شریف نے یہ خط ارسال کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کے نام اپنے خط میں پاکستان کے ساتھ تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔