Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
  • کیا اتحادی حکومت 9 دن بعد کابینہ بنانے میں کامیاب ہوگئی؟

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے دعوی کیا ہے کہ اتحادی حکومت 9 دن بعد کابینہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ کابین کے اراکین کے ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے اور ان کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ ادھر خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ 14، پیپلز پارٹی 11، جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کے زاہد اکرم درانی کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے سیئنیر رہنما خواجہ آصف نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل کا معاملہ حل ہو گیا ہے جس کے تحت ایاز صادق اقتصادی امور کے وزیر جبکہ رانا ثناء وزیر داخلہ ہوں گے۔

خواجہ آصف کے مطابق پاور اور پٹرولیم کی وزارت شاہد خاقان عباسی سنبھالیں گے جبکہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون اور احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی ہوں گے۔

ادھر ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لئے پیپلز پارٹی نے بھی اپنے وزرا کے نام فائنل کرلیے ہیں، پیپلز پارٹی نے 12 اراکین کابینہ کے نام منظور کرلیے، جن میں 11 وزیر اور ایک مشیر شامل ہیں۔

 دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  36 رکنی وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی، ن لیگ کے 14، پی پی 11، جے یو آئی کے 4 جبکہ دیگر جماعتوں کے 7 وزراء ہوں گے۔

بلاول بھٹو وزیر خارجہ اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ ہوں گی، سید خورشید شاہ کو وزیر پانی بنانے کی منظوری دی گئی ہے، سید نوید قمر وزیر تجارت ہوں گے، عبدالقادر پٹیل وزیر برائے ہیلتھ ریگولیشن ہوں گے، شازیہ مری بے نظیر انکم سپورٹ کی وزیر ہوں گی، مرتضیٰ محمود وزیر برائے صنعت ہوں گے۔

شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیر، ساجد طوری اوورسیز، احسان مزاری آئی پی سی، عابد بھایو پرائیویٹائزیشن اور مصطفیٰ نواز کھوکھر وزیر مملکت قانون و انصاف ہونگے جبکہ قمر زمان کائرہ مشیر برائے امور کشمیر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  وفاقی وزرا سے حلف لیں گے۔

ٹیگس