Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم نے قیدیوں کی سزائیں کم کر دیں

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قیدیوں کو رمضان المبارک کا تحفہ دیتے ہوئے ان کی سزاؤں میں دو مہینے کی کمی کر دیا ہے۔

انہوں نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کے دورے کے دوران یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران جیل حکام کو خصوصی تاکید کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے تاکہ قیدیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرے گی۔

رانا ثنااللہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنے کے لیے افسران شامل ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور جوہر ٹاؤن میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ہسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

ہسپتال کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو اسپیشل ٹریٹمنٹ یونٹ میں مریضوں کو دستیاب جدید علاج کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ٹیگس