Apr ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۰:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر اعظم کے خلاف مسجد نبوی میں لگے نعرے

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلی وفد کے ساتھ اپنے پہلے غیر ملکی سفر پر سعودی عرب پہنچ گئے لیکن ان کو عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ان کا یہ تین روزہ دورہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ہو رہا ہے۔  

مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان السعود اور اعلیٰ سعودی عہدیداروں نے شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور خالد مقبول صدیقی بھی سرکاری دورے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اراکین نے بعد میں مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد مسجد میں پہنچتا ہے تو وہاں پر متعدد لوگ ان کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

نعرے بازی کے حوالے سے مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس مقدس مقام پر نعرے لگانے والوں کے لیے دعا کی ہے۔

پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ تین روزہ دورہ 28 سے 30 اپریل تک ہوگا۔

ٹیگس