تحریک انصاف کا اسلام آباد میں بیس لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے بیس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد میں جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف تحریک تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد میں جمع کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ریلی کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے لئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور پارلیانی پارٹی کے اجلاس طلب کرلئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں اجلاس نو مئی کو ہوں گے ۔ اس رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کے زیر عنوان اسلام آباد ریلی کو ہرحال میں کامیاب بنایا جائے گا
اس رپورٹ کے مطابق اسی کے ساتھ پی ٹی آئی کی ملک بھر کی تمام تنظیموں اور کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر کے پارٹی کارکنوں کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں ۔