May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • عمران خان کا حکومت کو سخت انتباہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کی حکومت پر شریف خاندان کے کیسیز ختم کرنے اور شواہد مٹانے کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

عمران خان نے اتوار کو اسلام اباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات ختم کرنے اور شواہد مٹانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف تفتیش کرنے والے ایف آئی اے کے افسران ہٹادیئے گئے اور پراسیکوٹر کو عدالت جانےسے روک دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ خطرہ ہے کہ اب شریف خاندان کےخلاف کیسیز کے ریکارڈ غائب کردیئے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ ان کے مخالفین نے ایک دوسرے کے خلاف کیسیز ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

عمران خان نے مدینہ منورہ میں مسجد النبی کے اندر نعرے بازی میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی اور کہا کہ وہ مسجد النبی میں ایسی کوئی حرکت کرانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان اسی کے ساتھ اپنی اہلیہ کی دوست فرح خان کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ فرح خان کے خلاف ان کی اہلیہ کی دوستی کی بنا پر غلط کیس بنایا گیا ہے۔
عمران خان نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے خلاف اقدام کیا تو ملک تصادم کی طرف جائے گا۔

 

 

ٹیگس