اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی کار اور موٹر سائیکل ریلیاں
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی جانب سے کار اور موٹر سائیکل ریلیاں نکالی گئیں ۔
پاکستان میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد میں ریلی زیرو پوائنٹ سے شروع ہوکر فیصل ایونیو سے ہوتے ہوئے، سیکٹر ایف ٹین تک پہنچ کر ختم ہوئی ۔ اس ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کاروں اور اور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کے حصہ لیا۔
احتجاجی کار اور بائیک ریلی میں شریک مظاہرین پی ٹی آئی اور پاکستان کے پرچم لئے ہوئےتھے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس ریلی کی وجہ سے اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔
راولپنڈی میں بھی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کار اور بائیک ریلی نکالی اور چاندنی چوک پر اجتماع کیا۔
ریلی میں شریک افراد نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔
اسی طرح کی ریلیاں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی نکالی گئیں۔