May ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کی تیاری کا اعلان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ کی تیاری کا اعلان کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے کہا کہ وہ ملک کے عوام کو بقول ان کے حقیقی آزادی مارچ کے لئے تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی عوام سے کہا ہے کہ وہ منگل کو شہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مختلف شہروں کے دوروں کا مقصد عوام کو اس مارچ کے لئے تیار کرنا ہے جس کا مقصد انہوں نے حقیقی آزادی کا حصول بتایا ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ملک کے عوام کو بتا دینا چاہئے کہ بیرونی سازش کے ذریعے مسلط کی گئی حکومت انہیں منظور نہیں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام ان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔

ٹیگس