قیمت کو قابو کرنے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم نے شکر کی برآمدات روک دی
پاکستانی وزیر اعظم نے ملک میں شکر کی قیمت کو بڑھنے سے روکنے کے لئے ، اسکی برآمدات پر روک لگا دی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں اگلی اطلاع تک شکر کی کسی بھی عنوان سے برآمدات پر روک لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شکر اور آٹے سمیت بنیادی ضرورت کی چیزوں کی قیمت کو قابو میں کرنا اور عوام کی ضرورت کو پورا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستانی میڈیا میں آنے والی کچھ رپورٹوں کے مطابق، ملک میں گزشتہ چھے مہینے میں قحط اور کچھ صوبوں میں بارش میں کمی کی وجہ سے گیہوں کی پیداوار میں حکومت اپنے ہدف کو حاصل نہیں کر سکی جس سے آٹے کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
پاکستان میں بنیادی ضرورت کی چیزوں کی بڑھتی قیمت کے بعد اتوار کو کابینہ کا اجلاس ہوا جسکے بعد حکومت پاکستان نے کہا کہ صوبوں کے درمیان تعاون سے آٹے سمیت بنیادی ضرورت کی چیزوں کی قلت کو حل کر لیا گیا ہے اور بیرون ملک سے 20 لاکھ ٹن گیہوں کی درآمدات کی تجویز زیر غور ہے۔