حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
May ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
پاکستان کے سائبرسیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری ویب سائٹ پر ہیکروں کے شدید ترین حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹوں میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر ہوئے سائبر حملے کا سدباب کر دیا گیا۔
رپورٹ کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ جن ویب سائٹس پر حملہ ہوا اُن میں وزیر اعظم آفس اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔
سائبر حملوں کو روکنے کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے متعلقہ حکام کا خصوصی اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس حملے کے پیچھے کون ملوث ہے، نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے کے مقاصد کیا تھے۔