May ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم کے دورہ لندن میں ایک دن کی توسیع

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ لندن میں ایک دن کی توسیع ہوگئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق، شہباز شریف کے قیام لندن میں ایک دن کی توسیع کا مقصد پاکستان کے معاشی بحران سے نمٹنے کے بارے میں مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ مزید مشاورت کرنا ہے۔

 یاد رہے کہ شہباز شریف پاکستان کے حالات پر تبادلہ خیال کے لئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ لندن جانے والے وفد میں رانا ثناء اللہ ، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت متعدد وفاقی وزرا اور مسلم لیگ نون کے اہم لیڈران شامل ہیں۔

 جمعرات کو اس وفد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں ان کے بیٹے حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات پر تفصیل کے ساتھ گفتگو ہوئی تھی۔ جمعے کو بھی شہباز شریف اور ان کے وفد کے ارکان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وفد نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ خاص طور پر معاشی مسائل سے نمٹنے کے بارے میں مشاورت کی ہے۔

 

 

ٹیگس