May ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر خارجہ نے عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کیا

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کیا ہے

بلاول بھٹوزرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں تھا کہ جس دن وہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچیں گے اسی دن روس یوکرین پر حملہ کردے گا۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا تعلق ہےتو میں اس کا دفاع کروں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ تھا ۔انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو اس طرح کے بے گناہ اقدام کی سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روس یوکرین تنازعے میں  پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں پر قائم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی تنازعے کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔اسی تناظر میں ایک اور صحافی کے سوال کے جواب میں پاکستان کے وزیر خارجہ نےکہا کہ وہ عمران خان کے منشور اور ان کی حکومت کا دفاع نہیں کررہے ہیں لیکن وزیراعظم کی حیثیت  سے  انھوں نے خارجہ پالیسی میں جو کیا ہے اس کا اور  خاص طور پران کے  روس کے دورے کا دفاع کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری نے اس نیوز بریفنگ میں کہا کہ انھوں نے امریکی خارجہ پالیسی کے سربراہ کو بتادیا ہے کہ پاکستان تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر یقین رکھتا ہے بھیک پر نہیں ۔

ٹیگس