عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں سرچ آپریشن
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی ملنے کے بعد ان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا
پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے حصہ لیا ۔
سرچ آپریشن کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کے پہنچنے کے بعد عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر نصب خیموں سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے باہرنکل کر حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔
رپورٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔
سرچ آپریشن کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کے پہنچنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم بنی گالہ کے باہرے موجود ہیں اور یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرچ آپریشن میں حصہ لینے والا دستہ تھوڑی ہی دیر میں وہاں سے چلا گیا ۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان خود متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں دھمکیاں ملی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔
اسی کے ساتھ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے بھی کہا ہے کہ عمران خان کو قتل کردینے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے۔