May ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے پچیس مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران، اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچیس مئی کو اسلام آباد میں ملیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ پچیس کی سہ پہر تین بجے سری نگر ہائی وے پر ملیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ موجودہ حکام کو کسی بھی حال میں قبول نہیں کریں گے، جتنے دن بھی اسلام آباد میں رہنا پڑے رہیں اور ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

عمران خان نے ایک بار پھر اپنے خلاف سازش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بقول ان کے اس سازش کا آغاز گزشتہ سال جون میں ہوا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سازش کو ناکام بنانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سازش در اصل ان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف کی گئی۔

ٹیگس